(It's better to create than destroy what's unnecessary)

Tuesday, October 5, 2010

ابن الو قت - صفحہ نمبر 40

اگلے دن جو ابن الوقت قلعہ گیا تو دیکھا کہ جہاں پناہ بھی بھاگنے کی تیا ری کر رہے ہیں۔ سمجھا کہ اب صبح شام انگریز داخل ہو نے والے ہیں۔ وہاں کے کام کاج سے فراغت پا کر گھر کو واپس آ رہا تھا کہ بادشاہ کے خاص الخاص خدمت گار یاقوت نے پیچھے سے آواز دی اور برابر آ کر کہنے لگا "بھلا ہؤا کہ میں نے آپ کو جاتے دیکھ لیا ورنہ آپ کے گھر میں جانا پڑتا۔ جو انگریز آپ کے گھر میں چھپا ہؤا ہے یہ چٹھی اس کے نام کی ہے، اس کو دے دیجیئ گا"۔

No comments:

Labels