(It's better to create than destroy what's unnecessary)

Wednesday, October 6, 2010

ابن الوقت - صفحہ نمبر100

ابن ال وقت: پس ہر ہر گاوں اگر اگلی سی زمینداری ہو، اپنی اپنی بساط کے مطابق ایک قوّت ہے اور ان کا ایک مجموعہ ایک بلا کا زور ہے ؛ ناممکن المقاومت ہے۔ یہ زور اگر گورنمنٹ کا مساعد ہو سکے تو میں نہیں خیال کر سکتا کہ گورنمنٹ کو روپے کی، سپاہ کی، آلاتِ حرب کی، اعوان و انصار کی، کسی قسم کی دوسری قوّت درکار ہو۔ لیکن گورنمنٹ نے بجائے اس کے کہ اس قدرتی، خداداد زور سے فائدہ اٹھا ئے، اس کو ضائع اور معدوم کردینا مناسب آسان سمجھا اور ضائع اور معدوم کر دیا۔ اس بارے میں گورنمنٹ کی عقل، اس جوگی کی عقل سے کچھ زیادہ تعریف کی مستحق نہیں جو اپنے ہاتھ کو خشک کر ڈالتا ہے، اس خیال سے کہ شاید وہ اس ہاتھ سے کسی گناہ کا مرتکب ہو۔

No comments:

Labels