(It's better to create than destroy what's unnecessary)

Friday, October 15, 2010

ابن الوقت - صفحہ نمبر153

وہ کسی کا مقولہ بہت درست ہے "عندالمصا ئب تز ھل الا حقلا" ۔ اب کسی کو اس کا مطلق خیال نہ تھا کہ ابن الوقت نے ترکِ اسلام کیا ہے یا وہ انگیزوں کے ساتھ کھاتا پیتا ہے یا قوم اور برادری اور گھر کو چھوڑ کر انگریزوں میں جا ملا ہے یا اس نے بزرگوں کے نام کا بٹا لگایا ہے یا اس نے خاندان کی آبرو کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔ سارے رنج و شکوے بھول بسر کر سب کو اسی کی پڑی تھی کہ کسی طرح ابن الوقت کو اس بلا سے نجات ہو۔ اس کی پھوپھی تو اس طرح بین کر کے روتی تھیں جیسے کوئ مردے کو روتا ہے مگر ملا کی دوڑ مسجد، سب نے مل کر منتوں اور نیازوں اور چلوں اور عملوں اور دعاوں کی بھرمار کردی اور ختم خواجگاں اور "لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین" اور "امن یجیب المظطر انا دعاہ و یکشف اسوء" اور "فلم تقتلوھم و لکن اللہ قتلھم و ماریت اذرعیت و لکن اللہ رمی" اور " اللھم انا نجعلک فی نحورھم و نعوذ و بک من شرورھم " حزب البحر اور دلائل الخیرات، اور یاسین، اور صلوۃ الحاجۃ، اور یاسین، اور صلوۃ الحاجۃ اور اعمال حصر السان کے حربے صاحب کلکٹر پر چلنے شروع ہوئے۔

No comments:

Labels