(It's better to create than destroy what's unnecessary)

Saturday, October 23, 2010

حیاتِ جاوید - صفحہ نمبر86

سید احمد خاں کو سرکار انگریزی کی طرف سے ضلع بجنور کا نظم و نسق سپرد تھااور وہاں کے ہندو مسلمانوں کی خانہ جنگیاں یادگار غدر ہیں۔ اس عموم بے تمیزی میں خود سید احمد خاں کے ساتھ بھی لوگ نہایت درجہ کی گستاخی اور بے توقیری کے ساتھ پیش آئے اور قریب تھا کہ ہلاک کریں عودِ تسلط کے بعد اس ضلع کے تمام با شندوں کی جان سید احمد کی مٹھی میں تھی اگر ان کے سے اختیارات کسی دوسرے کو ہوتے تو بجنور کے حصہ میں قیامت آ گئی ہوتی۔ مگر یہ معاملہ فہم، منصف مزاج،نرم دل، نیک طینت آدمی اس وقت بھی فرق کرتا تھا بغاوت اور خانہ جنگیوں میں ، مخالفت اور جہالت میں ، حملہ اور حفاظت میں ۔ اور سید احمد خاں کی بدولت بجنور ہی ایک ضلع تھا جو عواقب اور تبعاتِ غدر سے محفوظ رہا"۔

نواب محسن الملک



No comments:

Labels